Friday 6 March 2015

صاف شفاف اور اجلا چہرہ بنانے کیلئے

خوبصورت دکھائی دینے کیلئے خواتین اپنے چہرے پر توجہ دیتی ہیں ۔ ان کے پاس وقت ہو یا نہ ہو لیکن اپنے چہرے کی صفائی کیلئے وقت ضرور نکال لیتی ہیں اس بات کا بغور جائزہ لیا جائے تو یہ بات اچھی بھی ہے کیونکہ صاف شفاف اور اجلا چہرہ ہر کسی کو بھلا دکھائی دیتا ہے اس لئے کوشش کریں کہ چہرے کی کلینزنگ کو اپنے روز کے معمولات میں ضرور شامل کریں کیونکہ ماسک جلد کو قبل از وقت ڈھلکنے سے محفوظ رکھتا ہے ۔ اس کے علاوہ چہرے کو چھائیوں ، داغ دھبوں اور دانوں سے بچانے کیلئے ماسک کا استعمال کرنا ضروری ہے ، ماہرین کے مطابق ماسک چہرے کی تمام کثافتوں کو دھوڈالتا ہے اور آپ کی جلد بے داغ اور ہر قسم کے نقص سے پاک ہوجاتی ہے ۔ ماسک لگانے سے چہرے کی جلد پر تناؤ پیدا ہوتا ہے اس لئے ماسک کے دوران بات چیت سے گریز کریں ۔ ایک اور اہم بات یہ ہے کہ ماسک چہرے کے مسامات کو بند نہیں کرتا ان کی صفائی کرتا ہے ، کلینزنگ کو یا جلد کی صفائی ماسک لگانے کے عمل میں چہرے کے مسامات کھل جاتے ہیں انہیں بند کرنے کیلئے اگر سکن ٹانک نہ ہو تو چہرے پر ٹھنڈے پانی کے چھینٹے ماریں ۔ اگر آپ کی جلد حساس ہے ، کالے مسام اور چھائیاں پڑگئی ہیں تو انڈے کی زردی آدھی ، بالائی ایک کھانے کا چمچ اور پسے ہوئے بادام ایک کا چمچ لے کر ان تمام اشیاء کو یک جان کرکے دس سے پندرہ منٹ تک چہرے پر لگائیں پھر نیم گرم پانی سے دھو ڈالیں اور چہرے پر سکن ٹانک لگائیں اس سے جلد گہرائی تک صاف ہوجائے گی ۔

No comments:

Post a Comment