Friday 6 March 2015

ہاتھوں کی حفاظت کیلئے


کھردرے ، جھریوں بھرے ہاتھ اور کٹے پھٹے ناخن پوری شخصیت کا وقار مجروح کردیتے ہیں ۔ چہرے کے ساتھ ہاتھ بھی اچھی خاصی توجہ چاہتے ہیں لیکن لڑکیاں عام طور پر انہیں تھوری اہمیت دیتی ہیں ۔ نرم و نازک اور خوبصورت ہاتھ تب ہی اچھے لگتے ہیں اگر ان کی حفاظت کی جائے ۔ ہاتھوں کی پشت کی جلد بہت نرم ہوتی ہے اور موسم کے اثرات سے اس پر فورًا جھریاں پڑ جاتی ہیں ۔ ہتھیلی کی پشت کی جلد پر چکنائی والے غدود نہیں ہوتے جس کے باعث اسے جسم کے دیگر حصوں کی نسبت زیادہ چکنائی کی ضرورت ہوتی ہے اور مطلوبہ چکنائی نہ ملنے کی صورف میں جلد خراب ہوجانا شروع ہوجاتی ہے ۔ صابن یا ڈیٹرجنٹ کا زیادہ استعمال بھی ہاتھوں کیلئے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے ۔ ہاتھ دھنے کے بعد انہیں کسی اچھے موئسچرائزر کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ صابن کے مضر اثرات سے بچا جاسکے ۔ رات کو سونے سے قبل موئسچرائزر لگا کر ہاتھوں کا مساج کرنا چاہئے جس سے وہ نرم اور ملائم رہیں گے ۔ انگلیوں میں جہاں پوروں کے نشان ہوتے ہیں وہ جگہ اکثر گہری ہوجاتی ہے ۔ اسے صاف اور باقی جلد سے ہم رنگ کرنے کیلئے ان پر لیموں کا رس لگانا چاہئے ۔ اس کے علاوہ اکثر جلد میں کم لچک کے باعث جھریاں پڑ جاتی ہیں اور ہاتھ بے جان اور کمزور لگتا ہے اس مسئلے کے حل کیلئے پانی نیم گرم کریں اور اس میں ہاتھ کچھ دیر کیلئے رکھیں ۔ پانی اتنا گرم ہونا چاہئے کہ ہاتھ برداشت کرسکیں ۔ اس طرح گرم پانی میں ہاتھ رکھنے سے جلد میں دوران خون بڑھ جائے گا اور کچھ دن مسلسل ایسا کرنے سے ہاتھوں کی صحت لوٹ آئے گی ۔

No comments:

Post a Comment