Friday 6 March 2015

جلد کی حفاظت کیلئے

خواتین بےحد محنت اور وقت صرف کرکے خود کو سنوارتی ہیں ان کی تمام تر محنت کا مقصد خوبصورت اور پرکشش نظر آنا ہوتا ہے یہ ایک حقیقت ہے کہ قدرت نے صنف نازک کو حسن عطا کیا تو ساتھ ہی ان کی حفاظت اور تزئین و آرائش کا شعور بھی عطا کیا یہ شعور وقت ، حالات اور زمانے کی تیز رفتار ترقی کی اعتبار سے تبدیل ہوتا رہتا ہے جو فیشن کہلاتا ہے اور پھر موسم بھی اثر انداز ہوتے ہیں یوں تو سبھی موسم اچھے ہوتے ہیں لیکن گرمیوں کے موسم حبس اور تیز گرمی ہونے سے جلد پر بھی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور میک اپ کے سٹائل اور لوازمات بھی تبدیل ہوتے رہتے ہیں کبھی ہلکے شیڈز اور کبھی گہرے ، خواتین کو ہمیشہ اپنے چہرے کی ساخت اور رنگت کی مناسبت سے ہی میک اپ کرنا چاہئے ۔ موسم گرما میں جلد کے اپنے مسائل ہیں خاص طور پر جلد اگر چکنی ہو تو تیل پونچھے کر تنگ آجاتے ہیں سورج کی حدت جلد کو نہ صرف جھلسا دیتی ہے بلکہ رنگت بھی سیاہ ہوجاتی ہے خواتین کی اکثرتی آدھی چپل یا سینڈل کے نشان بن جاتے ہیں جو بہت برے معلوم ہوتے ہیں گرمیوں کے موسم میں چہرے پر سے شادابی ختم ہوجاتی ہے جو کافی بدنما معلوم ہوتی ہے اسے نکھارنے اور تروتازہ کرنے کیلئے پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں ٹھنڈی تاثیر والی چیزیں کھائیں ، گرمی کے موسم میں درجہ حرارت زیادہ ہونے کی وجہ سے پسینہ زیادہ آتا ہے تاکہ جسم کا اندرونی درجہ حرارت نارمل رہ سکے اس کی وجہ جلد کو بہت زیادہ کام کرنا پڑتا ہے اس کے مسام کھل جاتے ہیں ان میں میل کچیل جمع ہوکر بدنما دانے بناتے ہیں اسی سے بچنے کیلئے کم از کم دن میں تین مرتبہ چہرہ دھوئیں گھر سے باہر نکلیں تو کوشش کریں کہ چھتری کا استعمال کریں ۔

No comments:

Post a Comment