Friday 6 March 2015

چہرے کے کھلے مسام بند کرنے ، دانے دور کرنے ، اور رنگت نکھارنے کیلئے



کوجک ایسڈ کریم ۔ 10 گرام
گنے کا رس ۔ 2 چائے کے چمچ
ہلدی ۔ 2 چائے کے چمچ
حسن یوسف ۔ 2 چائے کے چمچ
تمام چیزوں کو مکس کر کے عرق گلاب میں پیسٹ بنا لیں ۔ رات کو سونے سے پہلے لگا کر سو جائیں ، صبح اٹھ کر تازہ پانی سے چہرہ دھو لیں ۔ اس سے آپ کے چہرے کے کھلے مسام بند ہونے کے ساتھ دانے بھی ختم ہو جائیں گے اور رنگت بھی نکھر آئے گی ۔

شوگر کے مریضوں کے لئے بہترین علاج





گیہوں کا آٹا ۔ 100 گرام
گوند کتیرا ۔ 100 گرام
جو – 100 گرام
کلونجی ۔ 100 گرام
ان سب چیزوں کو پانچ کپ پانی میں ڈالیں پھر 10 منٹ تک پکائیں جوش دینے کے بعد آگ بجھا دیں اور ٹھنڈا ہونے دیں ۔ جب ٹھنڈا ہو جائے تو اسے چھان لیں اور پانی کو شیشے کے برتن میں رکھیں ۔ناشتے سے پہلے مریض صبح نہار منہ 7 دن تک مسلسل چائے یا قہوہ کی چھوٹی پیالی کے بمقدار لے ۔ 7 دن کے بعد مسلسل ایک ہفتہ ایک دن پئے اور ایک دن ناغہ کرے ۔ اس کے بعد یہ دوا بند کر دے انشا اللہ شگر ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گی ۔

چہرے کے غیر ضروری بال ختم کرنے کے لئے



وٹامن اے کریم ۔ مٹر کے دانے کے برابر
پھٹکڑی پسی ہوئی ۔ 1 چٹکی
موئسچرائزنگ لوشن ۔ 4 کھانے کے چمچ
وٹامن ای کے کیپسول ۔ 4 عدد
Azelaic Acid Cream ۔ مٹر کے دانے کے برابر
ان سب چیزوں کو اچھی طرح مکس کر کے کریم بنا لیں ۔ روزانہ رات کو سونے سے پہلے چہرے کے غیر ضروری بالوں پہ ذرا سی موٹی تہ لگا کر سوجائیں ۔ صبح اٹھ کر میدیکیٹد ابٹن سے ہلکے ہاتھوں سے مساج کر کے دھو لیں ۔ 15 دن بعد گھر کی بنی ہوئی ویکس استعمال کریں ۔ اس کریم سے غیر ضروری بال ختم ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کے چہرے میں چمک آجائے گی اور رنگت بھی صاف ہو گی 

ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لئے



پانی ۔ 8 گلاس
سبز چائے کی پتی ۔ 6 چائے کے چمچ 
کلونجی ۔ آدھا چمچ
سبز الائچی ۔ 4 عدد
جامن کا سرکہ ۔ 1 کھانے کا چمچ
8 گلاس پانی میں تمام چیزیں ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دیں ، جب دیکھیں کہ 6 گلاس پانی رہ گیا ہے تو ٹھنڈا کر کے فریج میں رکھ لیں ۔ دن میں 4 سے 5 مرتبہ اس پانی میں لیمن جوس اور دار چینی ڈال کر پیئیں ۔ آپ کا بلڈ پریشر ہمیشہ نارمل رہے گا ۔

رنگت نکھارنے کیلئے





تازہ دودھ سے ہاتھ منہ دھونے سے چہرے کی رنگت نکھر آتی ہے ۔ اس مقصد کیلئے ایک طشتری میں دودھ ڈال کر روئی یا سفنج کی مدد سے چہرے پر ملیں ۔ پندرہ منٹ کے بعد تازہ ٹھنڈے پانی سے چہرے کو دھو ڈالیں ۔ دودھ چہرے کیلئے بہترین ٹانک ہے ۔ اگر چہرے کی جلد خشک ہو تو بالائی کا استعمال کریں ۔ ٹھنڈی بالائی کا مساج چہرے کو داغ دھبوں سے پاک کردیتا ہے ۔ گلیسرین اور لیموں کا رس ہم وزن ملا کر لگانے سے چہرے کی جلد کی قدرتی چمک اور خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے ۔ جلد کو ملائم اور صاف ستھرا رکھنے کیلئے ابلتے ہوئے پانی میں بیسن ملا کر اسے ٹھنڈا ہونے دیں پھر اس سے ہاتھ منہ اور پاؤں صاف کریں ۔ ایک انڈہ لے کر پھینٹیں اور چہرے اور گردن پر اس کا ماسک لگائیں ۔ اگر چہرے کے مسامات کھل گئے ہوں تو ٹماٹر کو گودا دہی میں ملالیں اور چہرے پر لیپ کریں سوکھنے پر چہرہ صاف کرلیں ۔

گولڈ فیشل

جدید ریسرچ اور محفوظ ترین اجزاء کا حسین امتزاج جو کہ صرف ایک فیشل میں چہرے کی رنگت کو نکھار کر چہرے کو خوبصورت بناتا ہے ۔ گولڈ فیشل کہلاتا ہے ۔ گولڈ فیشل آئلی جلد کے مسائل کو کنٹرول کرتا ہے ۔ بلیک ہیڈز ، وائٹ ہیڈز ، آئل سے چمکتا ہوا چہرہ اور سب سے بڑھ کر کیل مہاسے اور ایکنی وغیرہ کو کنٹرول کرتا ہے ۔ ان سب مسائل کا حل گولڈ فیشل میں ہے ۔ گولڈ فیشل چہرے کی خوبصورتی اور اس کی زندگی بڑھاتا ہے ۔ چہرے کے حساب سے گولڈ فیشل کیا جائے کیونکہ ہر چہرے کیلئے ایک ہی طرح کا فیشل نہیں ہوتا اور مختلف چہروں کیلئے مختلف کلینزنگ ملک ، سکن ٹانگ ، سوتھنگ لوشن اور فیس ماسک ہوتے ہیں ۔ اس کے بعد فیشل کرنے والے کا ٹمپریچر اور بلڈپریشر چیک کیا جاتا ہے ۔ اگر ٹمپریچر اور بلڈپریشر دونوں نارمل ہوں تبھی فیشل کی شروعات کرتے ہیں ورنہ فیشل میں مساج کرنے اور سٹم دینے بلڈپریشر میں اضافہ ہوسکتا ہے تو سب سے پہلے کلینزنگ ملک سے چہرے کو صاف کرلیں اور اس کے بعد چہرے کو ٹشو پیپر سے صاف کرکے سکن ٹانک لگالیں ۔ پھر چہرے پر مناسب موئسچرائزر سے مساج کریں ۔ تقریباً آدھا گھنٹہ مساج کرنے کے بعد چہرے کو ٹشو سے صاف کریں تب سٹیمر سے چہرے کو بھاپ دیں ۔

ہاتھوں کی حفاظت کیلئے


کھردرے ، جھریوں بھرے ہاتھ اور کٹے پھٹے ناخن پوری شخصیت کا وقار مجروح کردیتے ہیں ۔ چہرے کے ساتھ ہاتھ بھی اچھی خاصی توجہ چاہتے ہیں لیکن لڑکیاں عام طور پر انہیں تھوری اہمیت دیتی ہیں ۔ نرم و نازک اور خوبصورت ہاتھ تب ہی اچھے لگتے ہیں اگر ان کی حفاظت کی جائے ۔ ہاتھوں کی پشت کی جلد بہت نرم ہوتی ہے اور موسم کے اثرات سے اس پر فورًا جھریاں پڑ جاتی ہیں ۔ ہتھیلی کی پشت کی جلد پر چکنائی والے غدود نہیں ہوتے جس کے باعث اسے جسم کے دیگر حصوں کی نسبت زیادہ چکنائی کی ضرورت ہوتی ہے اور مطلوبہ چکنائی نہ ملنے کی صورف میں جلد خراب ہوجانا شروع ہوجاتی ہے ۔ صابن یا ڈیٹرجنٹ کا زیادہ استعمال بھی ہاتھوں کیلئے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے ۔ ہاتھ دھنے کے بعد انہیں کسی اچھے موئسچرائزر کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ صابن کے مضر اثرات سے بچا جاسکے ۔ رات کو سونے سے قبل موئسچرائزر لگا کر ہاتھوں کا مساج کرنا چاہئے جس سے وہ نرم اور ملائم رہیں گے ۔ انگلیوں میں جہاں پوروں کے نشان ہوتے ہیں وہ جگہ اکثر گہری ہوجاتی ہے ۔ اسے صاف اور باقی جلد سے ہم رنگ کرنے کیلئے ان پر لیموں کا رس لگانا چاہئے ۔ اس کے علاوہ اکثر جلد میں کم لچک کے باعث جھریاں پڑ جاتی ہیں اور ہاتھ بے جان اور کمزور لگتا ہے اس مسئلے کے حل کیلئے پانی نیم گرم کریں اور اس میں ہاتھ کچھ دیر کیلئے رکھیں ۔ پانی اتنا گرم ہونا چاہئے کہ ہاتھ برداشت کرسکیں ۔ اس طرح گرم پانی میں ہاتھ رکھنے سے جلد میں دوران خون بڑھ جائے گا اور کچھ دن مسلسل ایسا کرنے سے ہاتھوں کی صحت لوٹ آئے گی ۔

صاف شفاف اور اجلا چہرہ بنانے کیلئے

خوبصورت دکھائی دینے کیلئے خواتین اپنے چہرے پر توجہ دیتی ہیں ۔ ان کے پاس وقت ہو یا نہ ہو لیکن اپنے چہرے کی صفائی کیلئے وقت ضرور نکال لیتی ہیں اس بات کا بغور جائزہ لیا جائے تو یہ بات اچھی بھی ہے کیونکہ صاف شفاف اور اجلا چہرہ ہر کسی کو بھلا دکھائی دیتا ہے اس لئے کوشش کریں کہ چہرے کی کلینزنگ کو اپنے روز کے معمولات میں ضرور شامل کریں کیونکہ ماسک جلد کو قبل از وقت ڈھلکنے سے محفوظ رکھتا ہے ۔ اس کے علاوہ چہرے کو چھائیوں ، داغ دھبوں اور دانوں سے بچانے کیلئے ماسک کا استعمال کرنا ضروری ہے ، ماہرین کے مطابق ماسک چہرے کی تمام کثافتوں کو دھوڈالتا ہے اور آپ کی جلد بے داغ اور ہر قسم کے نقص سے پاک ہوجاتی ہے ۔ ماسک لگانے سے چہرے کی جلد پر تناؤ پیدا ہوتا ہے اس لئے ماسک کے دوران بات چیت سے گریز کریں ۔ ایک اور اہم بات یہ ہے کہ ماسک چہرے کے مسامات کو بند نہیں کرتا ان کی صفائی کرتا ہے ، کلینزنگ کو یا جلد کی صفائی ماسک لگانے کے عمل میں چہرے کے مسامات کھل جاتے ہیں انہیں بند کرنے کیلئے اگر سکن ٹانک نہ ہو تو چہرے پر ٹھنڈے پانی کے چھینٹے ماریں ۔ اگر آپ کی جلد حساس ہے ، کالے مسام اور چھائیاں پڑگئی ہیں تو انڈے کی زردی آدھی ، بالائی ایک کھانے کا چمچ اور پسے ہوئے بادام ایک کا چمچ لے کر ان تمام اشیاء کو یک جان کرکے دس سے پندرہ منٹ تک چہرے پر لگائیں پھر نیم گرم پانی سے دھو ڈالیں اور چہرے پر سکن ٹانک لگائیں اس سے جلد گہرائی تک صاف ہوجائے گی ۔

جلد کی حفاظت کیلئے

خواتین بےحد محنت اور وقت صرف کرکے خود کو سنوارتی ہیں ان کی تمام تر محنت کا مقصد خوبصورت اور پرکشش نظر آنا ہوتا ہے یہ ایک حقیقت ہے کہ قدرت نے صنف نازک کو حسن عطا کیا تو ساتھ ہی ان کی حفاظت اور تزئین و آرائش کا شعور بھی عطا کیا یہ شعور وقت ، حالات اور زمانے کی تیز رفتار ترقی کی اعتبار سے تبدیل ہوتا رہتا ہے جو فیشن کہلاتا ہے اور پھر موسم بھی اثر انداز ہوتے ہیں یوں تو سبھی موسم اچھے ہوتے ہیں لیکن گرمیوں کے موسم حبس اور تیز گرمی ہونے سے جلد پر بھی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور میک اپ کے سٹائل اور لوازمات بھی تبدیل ہوتے رہتے ہیں کبھی ہلکے شیڈز اور کبھی گہرے ، خواتین کو ہمیشہ اپنے چہرے کی ساخت اور رنگت کی مناسبت سے ہی میک اپ کرنا چاہئے ۔ موسم گرما میں جلد کے اپنے مسائل ہیں خاص طور پر جلد اگر چکنی ہو تو تیل پونچھے کر تنگ آجاتے ہیں سورج کی حدت جلد کو نہ صرف جھلسا دیتی ہے بلکہ رنگت بھی سیاہ ہوجاتی ہے خواتین کی اکثرتی آدھی چپل یا سینڈل کے نشان بن جاتے ہیں جو بہت برے معلوم ہوتے ہیں گرمیوں کے موسم میں چہرے پر سے شادابی ختم ہوجاتی ہے جو کافی بدنما معلوم ہوتی ہے اسے نکھارنے اور تروتازہ کرنے کیلئے پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں ٹھنڈی تاثیر والی چیزیں کھائیں ، گرمی کے موسم میں درجہ حرارت زیادہ ہونے کی وجہ سے پسینہ زیادہ آتا ہے تاکہ جسم کا اندرونی درجہ حرارت نارمل رہ سکے اس کی وجہ جلد کو بہت زیادہ کام کرنا پڑتا ہے اس کے مسام کھل جاتے ہیں ان میں میل کچیل جمع ہوکر بدنما دانے بناتے ہیں اسی سے بچنے کیلئے کم از کم دن میں تین مرتبہ چہرہ دھوئیں گھر سے باہر نکلیں تو کوشش کریں کہ چھتری کا استعمال کریں ۔

آنکھوں کی خوبصورتی کیلئے چند ورزشیں



آنکھوں کی صحت اور تندرستی کیلئے ذیل میں دی گئی ورزشوں سے فوائد حاصل کریں اور اپنی آنکھوں کو خوبصورت بنائیں ۔

1-Agar aankh be rung ho jayein to in mein chamak baqi na rahe to khira aap ki behtareen madad kar skta hai. Khire kay patle patle piece kaat kar aankhon par 5 se 10 minute tak rakhein thori der baad in qtlon ko hata kar sada pani se dho lein.

2-Papaya ka har roz istemaal aankhon ko saaf aur chamak dar rakhta hai.

3-Subah kay waqt arq e gulab kay chinte aankhon par marna buhat mufeed hai is se aankhein khoobsurat ho jati hai.


4-Khalis shehad aankhon mein lagane se aankhon mein chamak aajati hai aur nazar bhi tez hoti hai. 


5-Tirphla kay pani se aankhon ko dhone se binayi barhti hai.


6-Gajar ka juice aankhon kay liye buhat mufeed hai.


7-Chandi ki taraf tiktiki laga kar dekhne se aankhon ko buhat faidah puhanchta hai.


8-Pani ubal (boil) kar thanda kar lein phir is mein namak daal kar kisi shishe ki botal mein rakh lein rozana is pani se aankhein dhoyein. 


9-Aankhon ka warm door karne kay liye aaloo ko chile huye tukre aankhon par rakhne se buhat sakoon milta hai.


10-Sabzah aur haryali aankhon kay liye buhat mufeed hai shabnam kay qtre aankhon kay oper lagane se thandak mehsoos hoti hai.


11-Neem garam doodh mein cotton bhigo bhigo kar chand minute aankhon par rakhein aur phir tazah pani se chinte marein, aankhon mein qudrati chamak aur khoobsurti aajaye gi.


12-Vitamine A ka istemaal aankhon kay liye buhat mufeed hai.


13-Aankhon mein khoobsurti kay liye aap eye pencil bhi istemaal kar skti hain, is se eye brow banayi jati hain aur yeh black kay elawa brown rung mein dsteyab hain.


14-Eye shedow bhi aankhon ki khoobsoorti ko barhata hai, yeh mukhtalif shedow mein milta hai aur yeh cream kay sath sath powder mein bhi dsteyab hai lekin cream ki nisbat powder ziadah behtar hai kiun keh brush ki madad se powder eye shedow aasani se lagane kay baad ise cotton ya tissue paper se saaf kia ja skta hai eye shedow hameshah lebas kay rung ko mad e nazar rakhte huye lagana chahiye.


15-Eye lieces black aur brown rung mein milta hai ise eye sheds lagane se pehle aur mascara lagane kay baad lagaya jata hai, yeh palkon kay qareeb papoton mein aur palkon kay niche bhi istemaal hota hai.